25 دسمبر 2025 - 17:15
ایران کو چند دن میں جھکانے کا خواب دیکھنے والے دشمن خود گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے: عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جو دشمن یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ چند دن میں ایران کو بلا شرط تسلیم کرنے پر مجبور کر دیں گے، وہ خود ایرانی قوم کی مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خارجہ پالیسی اور علاقائی صورتحال پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ ایران نے دلیرانہ اور غیرت مندانہ استقامت کے ذریعے دشمن کے تمام اندازوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے ملک اور نظام کی حمایت میں عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن یہ سمجھنے میں ناکام رہا کہ ایک جرنیل کی شہادت کے بعد دوسرا جرنیل مزاحمت اور استقامت کا پرچم سنبھال لے گا۔

سید عباس عراقچی نے دشمن کی نئی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں جان بوجھ کر اقتصادی مشکلات پیدا کر کے عوام میں بے چینی بڑھانا چاہتی ہیں تاکہ نظام کو اندرونی مسائل سے دوچار کیا جا سکے، تاہم ان کی یہ کوششیں بھی ناکام رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بارہ روزہ جنگ کے دوران مسلح افواج کی استقامت، مقامی سطح پر تیار کیے گئے میزائلوں اور قومی یکجہتی کے ذریعے ایران بحران سے باہر نکلا، اسی طرح آج بھی باہمی تعاون سے دشمن کی جانب سے سخت حالات مسلط کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha